نیند تو بڑوں اور بچوں دونوں کے لیے ہی ہر اعتبار سے ضروری ہے لیکن بچوں کو ہوتا ہے طویل نیند لینے سے دہرا فائدہ. نیند سے ذہنی اور جسمانی آرام کیساتھ بچوں کے قد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔ سنتے آئے ہیں کہ بچوں کا قد سوتے میں بڑھتا ہے۔ چونکہ اس نظریے کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں تھی، اس لیے اس خیال کو زیادہ اہمیت بھی نہیں دی گئی، اب ایک حالیہ تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ یہ نظریہ سائنسی اعتبار سے بھی درست ہے۔ امریکی ریاست اٹلانٹا کی ایماری یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ لڑکوں اور لڑکیوں دونوں ہی کے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ بھی پتا چلا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کے سونے کے انداز مختلف ہیں۔ لڑکے لڑکیوں سے زیادہ سوتے ہیں۔ جبکہ لڑکیاں وقفے وقفے سے نیند لیتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق نیند کی یہ مختلف عادات بچوں کی نشوونما کا ہی ایک حصہ ہیں۔
بچوں کا قد سوتے میں بڑھتا ہے
Posted on May 27, 2011
سماجی رابطہ