خلاء سے مصر کے تازہ سروے سے سترہ گمشدہ اہرام اور ایک ہزار سے زیادہ مقبروں کا پتا چلا ہے۔
یہ تحقیق ایک امریکی لیبارٹری نے ناسا کی معاونت سے کی ہے۔ اس تحقیق میں انتہائی طاقت ور انفرا ریڈ لہروں سے عکس لیے گئے جو زیر زمین مختلف اجزاء کی نشاندہی کرسکتی ہے۔
ابتدائی کھدائی سے سیاروں سے حاصل ہونے والی کچھ معلومات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں زمین کے اندر دو اہرام کی موجودگی ہے۔
مصر کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے وہ کچھ تاریخی اہمیت کے حامل علاقوں کو محفوظ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
Posted on May 26, 2011
سماجی رابطہ