سردیوں میں توخشک میووں کی بہارآجاتی ہے۔ایسے میں خوش خبری ہے بادام کے شائقین کے لیے۔تحقیق سے پتہ چلاہے کہ بادام کھانے سے ذیابیطس اور دل کے امراض سے بچا جاسکتاہے۔ نیوجرسی کے سائنس دانوں نے دریافت کیاہے کہ ہماری خوارک میں شامل میوہ جات کے استعمال سے ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچا ممکن ہے۔اس کے علاوہ دل کے مختلف امراض سے بھی بچاجاسکتاہے۔انسولین کی کمی ،گلوکوز اور توانائی خون میں جم کراہم اعضا کو نقصان پہنچاتے ہیں۔بادام انسولین کی کمی پوراکرتاہے اور LDL کولسٹرول کوکنٹرول کرتاہے۔اس تحقیق میں 65 افراد نے رضاکارانہ حصہ لیا۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ