منیلا میں بس میں چلتا پھرتا کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ متعارف کرا دیا گیا جو سیکھنے والوں کے پاس خود پہنچ جاتا ہے۔ بس میں سفر کرنا توعوام کے لیے عام سی بات ہے لیکن فلپائن کے شہر منیلا میں بس کا ایک نیا استعمال نکالا گیا اور اسے ستائیس کمپیوٹروں سے آراستہ چلتی پھرتی کلاس میں ڈھال دیا گیا جو کمپیوٹر کے طالب علموں تک خود پہنچ جاتی ہے، یعنی چلتا پھرتا انسٹی ٹیوٹ جس میں مختلف کمپیوٹر کورسز کرائے جاتے ہیں۔ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی اس سہولت سے نہ صرف ضرورت مند افراد بلکہ گھریلو خواتین بھی فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
Posted on Mar 16, 2012
سماجی رابطہ