جدید تحقیق کے مطابق بلیک چاکلیٹ کھانے سے خون گاڑھا ہوتا ہے اور نہ نالیوں میں جمتا۔ ماہرین نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ روزانہ تھوڑا سا چاکلیٹ کھانے سے خون کی نالوں میں خون کو جمنے سے روکتا ہے اور خون کو گاڑھا نہیں ہونے دیتا جس طرح اسپرین خون کو پتلا کرتی ہے اور شریانوں میں خون کو جمنے سے روکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان لیوپ کینز یونیورسٹی امریکہکے تحقیقاتی ماہرین نے چاکلیٹ استعمال کرنے والے 139 افراد کے ٹیسٹ لیے اور انہوں نے انہیں مزید تحقیقات کیلئے نا اہل قرار دیدیا کیونکہ انہوں نے اپنی چاکلیٹ کھانے کی عادت نہیں چھوڑی۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق روزانہ تھوڑا سا چاکیلٹ کھانا اور ہاٹ چاکلیٹ پینے اور اسے اپنی خوراک کا حصہ بنانے والے افراد کی صحت بہت اچھی رہتی ہے۔ چاکلیٹ کے اثرات اسپرین کی طرح ہوتے ہیں جس طرح وہ خون کو گاڑھا ہونے سے روکتی ہے اور شریانوں میں خون کے بہاؤ کو بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
بلیک چاکلیٹ خون گاڑھا ہونے سے بچاتی ہے
Posted on Jul 24, 2012
سماجی رابطہ