بلیک ہول سے گرم گیس کے تیز رفتار بلبلے نکلتے دیکھے گئے ہیںزمین سے ایک ہزار شمسی سال دور کہکشاں میں موجود نسبتا ایک چھوٹے سائز کے بلیک ہول سے بڑی مقدار میں گرم گیس کے بلبلے نکلتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔گیس پھیل رہی ہے کیونکہ اس کو بلیک ہول سے نکلنے والے طاقتور ذرات کے تیز رفتار دھارے گرم کر رہے ہیں۔یہ مشاہدہ چلی میں نسب ایک بہت بڑی دور بین اور ناسا کی چندرا خلائی رسد گاہ سے کیا گیا ہے۔یہ معلومات جریدے نیچر کے تازہ ترین شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔اس تحقیق کے سربراہ مینفریڈ پاکل جن کا تعلق فرانس کی سٹراسبرگ یونیورسٹی سے کہتے ہیں کہ ہم اس بات پر حیران ہیں کہ بلیک ہول سے کتنی اینرجی گیس میں داخل ہوتی ہے۔بلیک ہول کے متعلق کہا جاتا ہے کہ جب بھی وہ مادے کو اپنے اندر سموتے ہیں تو بے پناہ اینرجی خارج کرتے ہیں۔یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں سے اکثر انرجی شعاعوں کی صورت میں خارج ہوتی ہے جس میں سے زیادہ تر ایکس رے شعاعیں ہیں۔تاہم نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ بلیک ہول تیزی سے حرکت کرتے ہوئے ذرات کے دھاروں کی صورت میں بھی خارج کرتے ہیں۔یونیورسٹی آف لندن کے رابرٹ سوریا جو اس تحقیق میں شریک کار ہیں، کہتے ہیں کہ این جی سی 7793 (کہکشاں) میں موجود بلیک ہول سے نکلنے والے ان دھاروں کی لمبائی حیران کن ہے۔وہ کہتے ہیں کہ اگر بلیک ہول سکڑ کر فٹبال جیتنے ہو جائیں تو اس میں سے نکلنے والا ہر دھارا زمین سے پلوٹو کے مدار سے دور تک جائے گا۔
بلیک ہول سے گرم گیس کے بلبلے
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ