سائنسدانوں نے بڑھاپے کے اثرات زائل کرنے کا طریقہ علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ عمر ڈھلنے کے ساتھ چہرے پر پڑنے والی جھریوں، پٹھوں کی کمزوری اور آنکھوں میں موتیا اترنے کے عمل کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے۔فی الوقت یہ تحقیق چوہوں پر کارگر ثابت ہوئی ہے اور سائنسدان پر امید ہیں کہ انسانوں پر اس طریقہ کار کو استعمال کر کے بڑھاپے کے اثرات کو کم از کم ٹالا ضرور جا سکتا ہے۔سائنسدانوں نے یہ نتیجہ عمر کے ساتھ ریٹائر ہو جانے والے خلیوں کو تلف کر کے حاصل کیا ہے جو جسم میں رہ جانے کی صورت میں مزید خلیوں کو اپنی طرح ریٹائر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
Posted on Apr 09, 2012
سماجی رابطہ