دفتر کی میز پر کھانا کھانے کی عادت صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے ۔ یہ بات برطانوی کمپنی ''وائی کنگ'' کی طرف سے جاری تحقیقی رپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد جو لنچ بریک کے دوران وقت بچانے کی خاطر کھانے کیلئے مخصوص مقام پرجانے کی بجائے آفس ٹیبل پر کھانا کھانے کو ترجیح دیتے ہیں وہ نہ صرف اپنی صحت کیلئے خطرے کا باعث بنتے ہیں بلکہ اس سے ان کے ساتھیوں کی صحت کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دفتر ٹیبل اور اس پررکھی گئی مختلف اشیاء کی سطح پر عمومی طور پر جراثیموں کی نشوونما کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں ایسے میں اسی مقام پر کھانا کھانا اور بعد ازاں اس جگہ کی مناسب صفائی نہ ہونے کے باعث بیماری کے جراثیم پورے دفتر میں پھیلنے کے خدشات بھی ہوتے ہیں۔
دفتر کی میز پر کھانا صحت کے لیے خطرناک
Posted on Apr 07, 2012
سماجی رابطہ