امریکی انٹرنیٹ کمپنی گوگل نے ایشیاء میں اپنے تین نئے ڈیٹا سنٹرز میں سے ایک کی تعمیر کا کام شروع کردیا۔ گوگل کے اعلیٰ عہدیدار ڈینیل الگرے کے مطابق تائیوان کے مغربی علاقے چن گاوا میں گوگل کے نئے ڈیٹا سنٹر کی تعمیر ابتدائی طور پر 300 ملین ڈالر کی لاگت سے شروع کردی ہے۔ ڈیٹا سنٹر کی تنصیب 37 ایکڑرقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ گوگل 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے ایشاء میں دو مزید نئے ڈیٹا سنٹرز سنگا پور اور ہانگ کانگ میں قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان ڈیٹا سنٹرز کے قیام سے جہاں ایشیا میں گوگل استعمال کرنے والے صارفین کو سہولیات حاصل ہونگی وہاں کمپنی کا کاروبار انتہائی وسعت اختیار کرے گا۔
Posted on Apr 06, 2012
سماجی رابطہ