چاند پر بھیجا جانیوالا ناسا کا تجرباتی مشن ناکامی سے دوچار ہوگیا خلائی گاڑی میں پرواز کے فوراً بعد آگ لگ گئی۔ کم لاگت والے پروجیکٹ مارفیئس کو چاند اور خلاء میں دیگر مقامات پر گیارہ ہزار پاونڈ سامان پہنچانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ خلائی گاڑی نے کینیڈی اسپیس سینٹر سے کامیابی کے ساتھ اڑان بھری لیکن چند ہی سیکنڈ کے اندر نیچے آگری اور اس میں شعلے بھڑک اٹھے، فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھائی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حکام کے مطابق حادثے کی وجہ ہارڈ ویئر کی خرابی ہے جس کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
Posted on Aug 13, 2012
سماجی رابطہ