چین کے شمالی مشرقی صوبے لی ائوننگ میں ہیروں کی کان دریافت کر لی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمالی مشرقی صوبے لی آئونگ میں جغرافیہ اور کان کنی کے بیورو کے ڈائریکٹر یووینلی نے کہا ہے کہ صوبے کے وافنگ ڈپین علاقے میں دو سو کلو گرام ہیروں کی صوبے کی سب سے بڑی کان دریافت کر لی گئی ہے۔ بیورو کے مطابق خام حالت میں ہیروں کی مالیت اربوں یورن میں ہوگی۔
چینی وزارت اراضی اور قدرتی ذرائع کے چیف انجینئر ژانگ ہونگٹائو نے کہا ہے کہ لی آئوننگ میں ہیروں کی کان میں قدرتی عمل سے چٹانیں ہیروں میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔ دنیا میں جنوبی افریقہ، بھارت اور سائبیریا میں ہیروں کے ذخائر پائے جاتے ہیں۔
Posted on Jan 14, 2012
سماجی رابطہ