ریسرچ کمپنی انفارما کے مطابق وٹس ایپ اور اس جیسی دوسری چیٹ ایپس کے ذریعے بھیجے جانے والے پیغامات کی تعداد نے پہلی بار موبائل فونز کے ذریعے فوری طور پر بھیجے جانے والے روایتی ایس ایم ایس پر برتری حاصل کر لی ہے۔
انفارما کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس 17.6 ارب ایس ایم ایس کے مقابلے میں روزانہ تقربیاً 19 ارب پیغامات چیٹ ایپ کے ذریعے بھیجے گئے۔
کمپنی کے مطابق صارفین کی جانب سے پیغامات کو چیٹ ایپس کے ذریعے بھیجے جانے کے رحجان میں اضافے کی وجہ سے موبائل آپریٹرز کے بزنس پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں جو ان کی کمائی کا اہم ذریعہ ہیں۔
انفارما کمپنی کی پامیلا کلارک ڈکس کا کہنا ہے کہ چند آپریٹرز پہلے ہی پیغامات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں کمی دیکھ رہے ہیں۔
ایک دوسری کمپنی اووم کی جانب کی جانے والی تحقیق کے مطابق سنہ 2012 میں چیٹ ایپس کی مقبولیت کے باعث ٹیکسٹ پیغامات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 23 ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔
انفارما کمپنی کا کہنا ہے کہ انھیں توقع ہے کہ آنے والے برسوں میں چیٹ ایپس کے ذریعے بھیجے جانے والے پیغامات میں مزید اضافہ ہو گا۔
کمپنی کے مطابق سنہ 2014 کے دوران چیٹ ایپس کے ذریعے روزانہ 50 ارب پیغامات بھیجے جائیں گے۔
چیٹ ایپس کے ذریعے پیغامات بھیجنے میں تیزی
Posted on May 04, 2013
سماجی رابطہ