سکھر سے چھ ٹانگوں والا بچہ کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک بچہ نہیں بلکہ دو بچے جڑے ہوئے ہیں۔ بچے کے آپریشن کا فیصلہ تفصیلی معائنے کے بعد کیا جائیگا۔ این آئی سی ایچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا نے بتایا کہ چھ ٹانگوں والا بچہ ایک نہیں بلکہ یہ دو بچے جڑے ہوئے ہیں۔ جن میں ایک بچہ مکمل نہیں۔ ڈاکٹرجمال کے مطابق بچوں کے باہر کے علاوہ جسم کے اندر کے اعضا بھی جڑے ہوئے ہیں۔ یہ ایک موروثی بیماری ہے اور ایک لاکھ میں سے ایک بچہ اس کا شکار ہوتا ہے۔ ڈاکٹر جمال نے بتایا کہ سرجنز کی ٹیم بچے کا تفصیلی معائنہ کرے گی جس کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے کا آپریشن این ائی سی ایچ میں بھی ہوسکتا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو باہر سے بھی ڈاکٹرز کو بلایا جاسکتا ہے۔
چھ ٹانگوں والا ایک نہیں دو جڑے ہوئے بچے ہیں
Posted on Apr 17, 2012
سماجی رابطہ