جدید اور ترقی یافتہ دنیا میں بے خوابی کا مرض طبی ماہرین کے لیے ایک چیلنج کی صورت اختیار کرچکا ہے مگر اب اس بیماری سے آسانی سے چھٹکار اپایا جا سکتا ہے۔ کیونکہ امریکی سائنس دانوں نے اپنی حالیہ تحقیق کی روشنی سے سامنے آنے والے نتائج میں انکشاف کیا ہے ۔کہ چیری کا جوس پینا بے خوابی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے ۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ صبح اور شام میں اضافی میٹھے کے بغیرچیری کا ایک گلاس جوس پینے والے ان افراد کے نسبت زیادہ پر سکون نیند لیتے ہیںجو اس مقدار میں دوسرے جوسسز کا استعمال کرتے ہیں۔یونیورسٹی آف روچسٹر، نیویارک کے ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ چیری کے جو س میں میلاٹونن نامی ہارمون کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو جسم کے جاگنے اور سونے کے معمولات کوبہتر بناتی ہے۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ