سائنسدانوں کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پائی جانے والی چمگادڑ میں جان لیوا وائرس مرس کورنا کے پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ مہلک وائرس ایجیپٹین ٹومب بیٹ نامی چمگادڑ کے فضلے میں پایا گیا ہے۔ جو کہ اسکا شکار بننے والے شخص کے گھر کے قریب پایا گیا تھا۔ یہ تحقیق متعدی امراض سے متعلقہ ایمرجنگ جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ اب جبکہ اسکا جینیاتی میچ مل چکا ہے تاہم سائنسدانوں کا اب بھی خیال ہے کہ چمگادڑوں سے انسانوں میں وائرس کا منتقل ہونا غالباً ناممکن لگتا ہے۔ انکا خیال ہے کہ یہ مہلک وائرس جانورں سے انسانوں کی بجائے جانورں سے جانورں میں منتقل ہوتا ہے۔
Posted on Aug 24, 2013
سماجی رابطہ