چین نے بنایا چاکلیٹ ڈریم پارک ، جس میں چاکلیٹ سے بنائی گئی مزیدار چیزوں کودیکھ کر منہ میں پانی تو آجائے پر انہیں کھایانا جائے، یہ ہے چاکلیٹ کی دنیاجہاں کی ہرچیزبنی ہے چاکلیٹ سے۔ اس روبوٹ کو دیکھ کر نہ تو کوئی آرڈر کیجیے نہ بٹن دبائیے گا کیونکہ یہ چیزیں صرف دیکھنے کی ہیں کھانے یا چلانے کی نہیں۔ یہ بنی ہیں مزیدار وہائیٹ اینڈبرائون چاکلیٹ سے ۔ صرف یہی نہیں چاکلیٹ سے بنی ہوئی خوبصورت پینٹنگز بھی چینی ثقافت کی ترجمانی کررہی ہیں۔ چین نے اپنے آرٹ سے کمال کر دکھایا ہے اور تو اور عمارتیں بھی بناڈالیں چاکلیٹ کے ان شاہکاروں کو دیکھ کر تو دل للچاہی جاتا ہے کہ اٹھائیں اور کھا جائیں لیکن مجبوری آڑے آجاتی ہے۔
Posted on Aug 26, 2011
سماجی رابطہ