امر یکی ما ہر ین کی ایک حا لیہ تحقیق کے مطا بق روزانہ ایک گلا س چقندر کا جو س پینے سے دما غ تک خون کی رسائی بہتر ہو جا تی ہے جس کے نتیجے میں ذہنی صحت میں بھی نما یا ں مثبت تبدیلی رونما ہو تی ہے۔ما ہر ین کا کہنا ہے کہ چقندر میں نائٹر یٹ نامی کیمیائی مادہ وافرمقدار میں پایا جا تا ہے جو جسم میں داخل ہوکر بلند فشار خون کو بھی کنٹرو ل میں رکھتا ہے ۔تحقیق کے مطا بق چقندر کے اجزا خون میں شامل ہو کر خون کی بند شر یانوں کو بھی کھو لتے ہیں اور جسم میں خون کی روانی بڑھا تے ہیں۔ محققین نے تحقیق سے یہ بھی ثا بت کیا ہے کہ رو زا نہ ایک گلا س چقند ر کا جو س پینے سے قوتِ بر داشت میں بھی اضافہ ہو تا ہے او ر کا م کر نے کی صلا حیت بہتر ہو تی ہے۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ