امریکی طبی ماہرین نے سرطان کے مریضوں کی لاحق ہونے والی شدید دردوں کے علاج معالجے کیلئے قدرتی مناظر پر مبنی تصاویر سے مدد لے کر حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ماہرین طب کے مطابق قدرتی مناظر درد کی لہروں کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ان مناظر کے بیک گرائونڈ میں موسیقی چلا کر اس طریقہ کار کو مزید مؤثر بنایا گیا تھا۔جوہن ہایکن یونیورسٹی بالٹی مور کے طبی ماہرین کی ایک ٹیم نے دیئے جانے والے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس تجربے میں بون میرو سرطان کے مریضوں کی دردون کو کم کیا گیا۔اس تجربے میں مریضوں کے ارد گرد بڑی بڑی قدرتی مناظر پر مبنی تصاویر آویزاں کی گئیں۔جس میں ندی نالوں ،پہاڑوں،پرندوں،برف پوش چوٹیوں،سمندروں اور دیگر مناظر سے شامل تھے۔تجربے میں مریضوں نے بتایا کہ درد سے ہونے والے ذہنی دبائو سے ان کو خاصی حد تک نجات ملی۔ماہرین طب نے اس طریقہ علاج کو متحرک فلموں کے ذریعے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
قدرتی مناظرکی تصاویر سے سرطان کے درد میں کمی
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ