ہالینڈ کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پیچیدہ سوالات کے درست جواب حاصل کرنے کیلئے سوجانا انتہائی مفید ہے۔ہالینڈ کی ریڈیاور یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی حالیہ تحقیقات میں انکشاف کیا ہے کہ پیچیدہ اور مشکل سوالات اور مسائل کے حل کیلئے کچھ وقت کیلئے اس جانب سے توجہ ہٹائیں یا پھر نیند میں چلے جانے سے درست جوابات تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے۔ماہرین کے مطابق درست اندازوں اور جوابات کا لاشعور سے گہرا تعلق ہوتا ہے اور نیند کی صورت میں لاشعور کو تمام اندازوں کے فوائد اور نقصانات کا تفصیلی جائزہ لینے میں مدد ملتی ہے
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ