سگریٹ نوشی سے انسانی جسم پر مضر اثرات سالوں میں نہیں بلکہ منٹوں میں مرتب ہوتے ہیں۔امریکہ کی یونیورسٹی میں منیسوٹا کی ٹیم کی تحقیق کے مطابق جو کیمیا مادہ کینسر کا سبب بنتا ہے وہ کیمیائی مادہ سگریٹ نوشی کے باعث انسانی جسم میں بہت تیزی سے بنتا ہے۔تحقیق کاروں نے اس تحقیق کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا انتباہ ان لوگوں کے لیے ہے جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔سگریٹ نوشی کے باعث دل کا مرض اور کینسر کا علم تو پہلے ہی سے ہے۔ لیکن اس تحقیق کے بعد اس بات کا علم ہوا ہے کہ مضر اثرات سالوں میں نہیں منٹوں میں مرتب ہوتے ہیں۔اس تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سگریٹ نوشی سے نقصان ہونے کے عمل کو محض پندرہ سے تیس منٹ لگتے ہیں۔منیسوٹا یونیورسٹی کے پروفیسر سٹیفن ہیشٹ کا کہنا ہے یہ تحقیق بہت اہم ہے۔ اس تحقیق سے پہلی بار یہ معوم ہوا ہے کہ صرف سگریٹ نوشی کتنی نقصان دہ ہے۔اس ریسرچ کی مالی معاونت امریکہ کے نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ نے کی تھی۔
سگریٹ نوشی سے مضر اثرات منٹوں میں مرتب
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ