سردی کے موسم میں گرما گرم مکئی کے دانے جتنے مزیدار لگتے ہیں ان کے طبی فوائد بھی اتنے ہی زیادہ ہیں۔ بھٹے یا مکئی کے دانوں میں موجود غذائیت انتہائی صحت بخش ثابت ہوتی ہے جس میں موجود وٹامن B1اور B5 جسمانی توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نئے خلیات بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ما ہرین کے مطابق مکئی میں موجود وٹامن C متعدد امراض سے لڑنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں موجود نشاستہ جسم کی توانائی بحال کر کے طاقت فراہم کرتا ہے۔یہی نہیں بلکہ مکئی کا استعما ل کینسر،ذیابیطیس اور قبض میں مبتلا افراد کیلئے بھی انتہائی فائدے مندہے۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ