امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ مریخ پر موجود روبوٹک گاڑی کیوروسٹی ریت کا تجزیہ کرے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سرخ سیارے پر موجود کیوروسٹی نامی گاڑی ریت کے گڑھے کے قریب موجود ہے جہاں سے وہ ریت کے نمونے حاصل کرنے کے بعد کئی گھنٹوں تک اسے صاف کرنے کے بعد اس کا ارضیاتی تجزیہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ تجزیاتی عمل 10 روز میں تین مرتبہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کیوروسٹی دو سال تک مریخ پر موجود رہے گی اور جائزہ لے گی کہ سیارے پر انسانی زندگی ممکن ہے؟
Posted on Oct 06, 2012
سماجی رابطہ