سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ہر مہینے ایک ارب سے زیادہ افراد فیس بک کا استعمال کرتے ہیں۔
اس بات کا اعلان فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے جمعرات کو امریکی ٹی وی پر کیا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ دنیا میں فیس بک استعمال کرنے والے ایک ارب سے زیادہ افراد ایک اعشاریہ ایک تین ٹریلین ’لائیکس‘، دو سو انیس بلین تصاویر اور سترہ بلین لوکیشنّز چیک کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
واضح رہے کہ فیس بک کو سنہ دو ہزار چار میں شروع کیا گیا تھا اور اب وہ اپنے صارفین کے لیے نئی بیس بنانا چاہتی ہے۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنے اپ ڈیٹ سٹیٹس پر لکھا ’مجھے اور میری ٹیم کو یہ اعزاز دینے کا بہت شکریہ۔‘
انہوں نے مزید کہا دنیا میں ایک ارب افراد کو ملانا خوش آئند ہے اور یہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ گزشتہ روس کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے وزیراعظم دیمتری میدوی ایدف سے ملاقات کی۔
دوسری جانب فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے افریقہ میں استعمال ہونے والے ایسے فیچر فونز کو ٹارگٹ کیا جو فیس بک کی ویب سائیٹ کو مکمل طور پر ڈسپلے نہیں کرتے تھے جس کے بعد وہاں فیس بک کا استعمال مذید بہتر ہوا۔
فیس بک کے صارفین کی تعداد ایک ارب
Posted on Oct 05, 2012
سماجی رابطہ