حکومت نے سائبر کرائم بل دو ہزار چودہ تیار کر لیا، بل میں ویب سائٹ ہیکنگ کو سائبر ٹیررازم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا چودہ سال قید اور پانچ کروڑ روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔ بل کے مطابق اے ٹی ایم مشینوں اور پبلک یوٹیلٹی سروسز کو نقصان پہنچانا بھی دہشتگردی کے زمرے میں آئے گا۔ الیکٹرانک فراڈ کے مجرم کو پانچ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا ہو سکے گی۔ انٹرنیٹ یا موبائل پر کسی خاتون کی کردار کشی کرنے والے شخص کو ایک سال قید ہو سکے گی۔ بل میں انٹرنیٹ پر کسی دوسرے کی شناخت اپنانے پر چھ ماہ تک کی قید تجویز کی گئی ہے۔
Posted on Feb 17, 2014
سماجی رابطہ