برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیسسٹر کے سائنسی محقیقین نے ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف کیا ہے کہ موصلی سفید،لہسن اور کاسنی بیخ سمیت کئی جڑی بوٹیاں ذیابطیس اور موٹاپے سے لڑنے میںبے حد مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق ایسی غذائیں جن میں فائبر زیادہ ہوتا ہے ناصرف بھوک کی اشتہا میں کمی لاتی ہیں بلکہ جسم کی صلاحیتوں مین اضافہ کرتی ہیں جس کے تحت وہ خون میں شوگر کی سطح پر قابو رکھتا ہے۔لہذا لہسن،کاسنی بیخ،موصلی سفید اور دیگر کئی ہری جڑی بوٹیاں ایسے تیز کاربوہائیڈریٹس مانے جاتے ہیں جو جسم میںGutہارمونزتیزی سے پھیلاتے ہوئے بھوک کو قابو میں رکھتے ہیں۔یہ ہری جڑی بوٹیاں جسم کے خلیوں میں گلوکوز بھیجنے والے ہارمون انسولین کی حساسیت میں بھی بڑھا پیدا کرتی ہیں تاکہ وہ جسم میں گلوکوز کی سطح کو ایک حد تک متعین رکھ سکے۔
ذیابیطیس کیلئے موصلی اور لہسن نہایت مفید
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ