آسٹریلوی طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ دیر تک ٹی وی کے سامنے بیٹھے رہنے سے عمر میں کمی کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں۔ آسٹریلوی ماہرین نے دو لاکھ افراد جن کی عمریں 45 سال تک تھیں ان کو اس تحقیق کا حصہ بنایا۔ تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ جو افراد 11 گھنٹے لگاتار ایک جگہ پر بیٹھے تھے ان کی شرح اموات 40 فیصد تک دیکھی گئی۔ طبی ماہرین نے کہا کہ مسلسل ایک جگہ پر بیٹھنے کے بجائے وقفے وقفے سے ٹیلی ویژن دیکھنا چاہیے۔ ماہرین نے مزید کہا کہ جو افراد یہ سمجھتے ہیں کہ روزانہ 30 منٹ کی ورزش پورے دن کے لئے کافی ہے تو یہ غلط ہے۔ ماہرین نے کہا کہ اچھی زندگی کے لئے دیر تک بیٹھنے سے اجتناب کریں تاکہ صحت مند اور طبی زندگی گزاریں۔
Posted on Apr 02, 2012
سماجی رابطہ