سوئٹزرلینڈ کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک ایسا روبوٹ تیارکر رہے ہیں جو خلائی ملبے کو پکڑ کر مدار سے دور لے جانے کی صلاحیت رکھے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ''کلین سپیس'' نامی یہ خلائی جہاز 2016ء تک تیار کرلیا جائے گا۔ واضع رہے کہ گزشتہ ہفتے خلا میں روس کے ایک راکٹ کا ٹکڑا بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے انتہائی قریب سے گزرا تھا جس کے باعث وہاں موجود خلابازوں کو ہنگامی صورتحال کے لئے بنائے گئے کیپسول میں پناہ لینی پڑی تھی۔ اس واقعہ نے خلا میں موجود ملبے کی خلائی جہازوں اور مصنوعی سیاروں سے ٹکرانے کے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔
Posted on Mar 30, 2012
سماجی رابطہ