دنیا کے ذہین ترین سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن کے دو ہزار سے زائد دستاویزات اور محبت بھرے خطوط اب انٹرنیٹ پر پڑھنے کیلئے دستیاب ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آ ن لائن آرکا ئیو یروشلم یونیورسٹی کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعے یونیورسٹی میں قائم آئن اسٹائن آرکائیو میں موجود اسی ہزار دستا ویزات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس آرکائیو میں آئن اسٹائن کے کْل چوبیس رومانوی خطو ط کے علاوہ ایک ایسا خط بھی موجود ہے جس میں ایک چھ سالہ بچی نے اْن کو بال کٹوانے کا مشورہ دیا ہے۔
Posted on Mar 28, 2012
سماجی رابطہ