امریکا کی ایک مارکیٹ ریسرچ کمپنی کے مطابق صارفین میں ایسے موبائل فون زیادہ مقبول نہیں ہیں جن کی اسکرین کا سائز بہت زیادہ بڑا یا بہت چھوٹا ہو۔
فلری Flurry نامی امریکی کمپنی کی ریسرچ کے مطابق جب بات انٹرنیٹ سرفنگ کی ہو یا مختلف ایپلیکیشنز کے استعمال کی تو زیادہ تر صارفین درمیانے سائز کی اسکرین کے حامل اسمارٹ فونز پسند کرتے ہیں۔ اس کمپنی نے اپنی تحقیق کے لیے ایسے کئی ملین اسمارٹ فونز یوزرز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جو دراصل اسمارٹ فونز استعمال کر رہے ہیں۔
مثال کے طور پر ایسے اسمارٹ فونز جن کی اسکرین کا سائز 3.5 انچ یا نو سینٹی میٹرز سے کم ہے ان پر ایپلی کیشنز استعمال کرنے کی شرح محض چار فیصد نوٹ کی گئی۔ جبکہ اس اسکرین سائز کے زیر استعمال اسمارٹ فونز کی شرح 16 فیصد ہے۔ فلری کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ چھوٹی اسکرین پر اپیلیکیشنز کا استعمال مشکل کام ہے۔
دوسری طرف ایپل کے آئی فون کی طرح درمیانے سائز کی اسکرین سائز کے حامل اسمارٹ فونز ایپلیکیشنز ڈاؤن لوڈ کرنے والوں میں کہیں زیادہ مقبول ہیں۔ ایسے صارفین کی طرف سے ڈاؤن لوڈ کی شرح آئی پیڈ کی طرز کے ٹیبلٹ کمپیوٹر رکھنے والے صارفین کی شرح کے قریب ہے۔ ٹیبلٹ کمپیوٹرز خاص طور پر ایپلیکیشنز اور آن لائن گیمز کھیلنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
تاہم جیسے ہی کسی اسمارٹ فون کی اسکرین کا سائز زیادہ بڑا ہوتا ہے، مثلاﹰ 12 اور 17.5 سینٹی میٹرز تک، تو ایسے اسمارٹ فونز کے آن لائن استعمال کی شرح دوبارہ گرنا شروع ہو جاتی ہے۔ ایسے فونز کی جنہیں فیبلٹ کا نام بھی دیا جاتا ہے، اسکرین کا سائز دراصل ٹیبلٹ کمپیوٹرز اور فونز کے اسکرین کے سائز کے درمیان ہوتا ہے۔ ایسے فونز کی شرح محض دو فیصد ہے جبکہ ایپلیکیشنز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ایسے ان بڑے اسمارٹ فونز کی تعداد استعمال میں موجود کُل ڈیوائسز کی شرح کا محض تین فیصد ہے۔
فلری کے مطابق اس وقت استعمال میں موجود 200 کے قریب اسمارٹ فونز کے ماڈلز کے بارے میں ان کی اسٹڈی کے حوالے سے ہر ماہ وسیع پیمانے پر اعداد وشمار جمع کیے جاتے ہیں۔ یہ ماڈلز زیر استعمال کُل اسمارٹ فونز کا قریب 80 فیصد بنتے ہیں۔
درمیانے سائز کے اسمارٹ فونز زیادہ مقبول
Posted on Apr 22, 2013
سماجی رابطہ