دنیا بھر میں کسی بھی فرد کو ڈپریشن یا امراضِ قلب کا شکار ہونا اپنی جگہ تشویش ناک ضرور ہے لیکن کسی فرد میں ان دونوں امراض کا ایک ساتھ ہونا انتہائی خطرناک ہوجاتا ہے۔ طبی جریدے ہارٹ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق اس سے قبل یہ سمجھا جاتا تھا کہ جن افراد کو ڈپریشن کا مرض لاحق ہے انہیں دل کی بیماری ہو سکتی ہے۔ تاہم 5سال کے دوران 35سے 55سال کے 10ہزار افراد کے مطالعاتی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 20فیصد افراد جن کو یہ دونوں مرض لاحق تھے زیادہ خطرناک صورتحال سے دوچار ہوئے اور ایسے افراد جنہیں بیک وقت ڈپریشن اور دل کا مرض لاحق تھا ۔ان میں اموات کی شرح زیادہ دیکھنے میں آئی۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ