ایک اعشاریہ تین ارب کی آبادی والے ملک چین میں9کروڑ 20لاکھ افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں اور یہ تعداد دنیا بھر کے ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں61 فیصد افراد اپنی اس بیماری سے لاعلم ہیں۔ چینی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کی اپنے مرض سے لاعملی کی وجہ بروقت تشخیص کے نظام کی عدم دستیابی اور عوامی آگہی کی نامناسب صورت حال ہے۔ وہ افراد جو اپنی بیماری سے لاعلم ہیں ذیابیطس کے باعث آنکھوں اور گردے کے امراض اور فالج کے شدید خدشے سے دوچار ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں6 کروڑ افراد موٹاپے کا بھی شکار ہیں۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ