جدید طبی تحقیق کے مطابق 100فیصد خالص فروٹ جوس بچوں،جوانوں اور بزرگوں میں وٹامن ، منرلز اوردیگرکیمیکلز کی سطح کو مقررہ حد تک برقرار رکھنے میں مددگارثابت ہوتا ہے۔ لائیزونا اسٹیٹ یونیورسٹی ایگریکلچرل سنٹر اور بائی لور کالج آف میڈیسن کی مشترکہ تحقیق میں 19 سال اور اس سے زیادہ عمر کے ایسے لوگوں کا تجزیہ کیا گیا جو100فیصد خالص فروٹ جوس استعمال کررہے تھے۔ دوسرے مرحلے میں جوس استعمال نہ کرنے والوں کا معائنہ کیا گیا۔ ماہرین نے اس سروے میں دیکھا کہ جو لوگ جوس استعمال کررہے تھے ان میں وٹامن اے، ای اور سی کی مقدارکےعلاوہ میگنیشیئم کی مقدار بھی مقررہ حد کے برابرتھی ۔ ماہرین نے یہ بھی دیکھا کہ جو لوگ مقررہ حد سے زیادہ جوس پیتے تھے ان میں کیلشیئم اور پوٹاشیم کی مقدار بڑھ گئی تھی ۔ ماہرین کے مطابق جو لوگ دن میں دو گلاس جوس کے استعمال کرتے ہیں ان میں ہڈیوں کی مضبوطی اور بلڈ پریشر نارمل رکھنے کا قدرتی عمل پیدا ہوجاتا ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ امریکی ڈیبیٹک ایسوسی ایشن آف اینول فوڈ اینڈ نیوٹریشن کانفرنس کے اجلاس میں پیش کی گئی۔
سماجی رابطہ