نیویارک امریکی ڈاکٹروں نے ثابت کردیا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ۔ حال ہی میں امریکی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دو سالہ بچے کے جسم میں مصنوئی پھیپھڑے لگا کر اسے نئی زندگی بخش دی۔ Oven Stark نامی یہ بچہ Pulmonary Artery Hypertensionنامی مرض کا شکار تھا ۔جس کے باعث مریض کے دل اور پھیپھڑوں کی حرکت اچانک بند ہوجاتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ مہلک مرض زیادہ تر بوڑھے افراد میں ہی ہوتا ہے۔ جبکہ بچوں میں اس کا تناسب نہ ہونے کے برابر ہے ۔تاہم اوون نہ صرف اس مرض میں مبتلا تھا بلکہ اس مرض کے باعث اس کے دل کی دھڑکن بھی دس مرتبہ بند ہوکر ازخود چل پڑی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے بروقت فیصلہکرتے ہوئے اوون کے جسم میں مصنوئی پھیپھڑے لگا کر اس کی جان بچالی اور اب وہ تیزی سے صحتیاب ہورہا ہے۔ مصنوئی پھیپھڑے لگانے کے اس کامیاب آپریشن نے اوون کو مصنوئی پھیپھڑوں کا حامل دنیا کا سب سے کم عمر فرد بنا دیا ہے۔
دو سالہ بچے کو مصنوعی پھیپھڑے لگا نے کا تجربہ
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ