سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ دودھ کا گلاس پینے سے منہ سے آنے والی لہسن کی بدبو ختم ہو سکتی ہے۔محققین نے فوڈ سائنس نامی جریدے کو بتایا کہ دودھ میں پائی جانے والی چربی اور پانی کی موجودگی سے منہ سے آنیوالی بدبو ختم ہو جاتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بہترین نتائج کے لیے لہسن کو چباتے ہی دودھ پی لیں تو بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ایک رضا کار کے سانس کے نمونوں پر کیے جانے والے تجربے کے مطابق چکنائی والے دودھ کے گلاس سے خشک دودھ یا پانی کے گلاس کی نسبت زیادہ بہتر نتائج حاصل ہوئے۔سائنسدانوں کے مطابق اگرچہ لہسن کا استعمال انسانی زندگی کے لیے بہت مفید ہے لیکن اس میں ایسے متعدد وٹامن اور معدنیات پائے جاتے ہیں جسے کھانے سے منہ سے بدبو آتی ہے جو کئی گھنٹوں تک برقرار رہتی ہے۔ تحقیق کرنے والے سائنسدانوں شرل بیرنگر اور اریرات کے مطابق سادہ پانی اور مشرومز اور باصل سے بھی لہسن کی بدبو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔تاہم امریکی ریاست اوہایو کی یونیورسٹی ٹیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ چکنائی اور پانی ملا کر بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
دودھ پینے سے منہ سے آنے والی لہسن کی بدبو ختم
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ