طبی ماہرین نے کہاہے کہ سورج کی کم روشنی سے ڈپریشن میں اضافہ ہوسکتاہے۔ایسے علاقے جہاں سورج کی روشنی کم اور بادل چھائے رہتے ہیں وہاں پر رہنے والے لوگوں میں ذہنی اور تخلیقی سوچوں کی کمی اور ڈپریشن کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔ ماہرین نے اپنی اس تحقیق میں انسانی موڈ اور سورج کی روشنی کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا۔ ماہرین نے موسمیاتی ذہنی بگاڑ کو اس کی ایک بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ دوران تحقیق معلوم ہوا کہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور یاداشت میں کمی کی ایک اہم وجہ سورج کی کم روشنی بھی ہے۔ اس تحقیق میں قریباً 14 ہزار لوگوں کا مطالعہ کیا گیا۔ ماہرین طب نے کہا ہے کہ اس ضمن میںسورج کی روشنی میں کمی سے جہاں بلاوجہ خوف کے آثار نمایاں ہوتے ہیں وہاں پر جسم میں کیلشیم کی کمی بھی اس کی ایک بنیادی وجہ ہو سکتی ہے۔
سورج کی کم روشنی سے ڈپریشن میں اضافہ ہوسکتاہے
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ