پاکستان میں تاریخ کے بدترین سیلاب کے باعث آج ملک بھر میں یوم دفاع انتہائی سادگی اور ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کی وجہ سے یوم دفاع کی تمام سرکاری تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔ تقریبات پر ہونے والے اخراجات متاثرین سیلاب کے فنڈ میں عطیہ کیے جائیں گے۔ یوم دفاع کے موقع پر مساجد میں خصوصی دعاؤں کے ساتھ وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے ۔لاہورمیں45ویں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے افسران شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔علاوہ ازیں دنیا کے بلند ترین محاز جنگ سیاچن اور لائن آف ایکچول ڈیوٹی کے سرحدی علاقوں میں بھی یوم دفاع پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہاہے۔سکردو اور گانچھے میں یوم دفاع کے موقع پر دن کا آغاز نماز فجر کے بعد پاک فوج اور سولین شہدا کیلئے فاتح خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔ سیاچن ، اولڈینگ اور گلتری سیکٹرز کی بلندیوں پر تعینات فوجی یونٹوں میں پرچم استقلال لہرایا گیا ۔ پاک فوج کے کمانڈرز اورجوانوں نے دفاع وطن کیلئے جان قربان کرنے کے عہد کی تجدید کی اور شہدا کی اعظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بلتستان ڈویژن کے دونوں اضلاع سکردو اور گانچھے میں لوگوں نے سرحدی علاقوں میں دفاع وطن کیلئے شہادت پانے والے فوجی اور سولین شہدا کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور مملکت خداداد پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کے اعظم کا اعادہ کیا
ملک بھرمیں یوم دفاع انتہائی سادگی سے منایاجارہا ہے
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ