دل کے لیے کافی بہترین مشروب ہے۔ دن میں ایک یا دو کپ کافی عارضہ قلب سے محفوظ رکھتی ہے۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے نئی تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ 65سے100سال کی عمر کے افراد جو باقاعدگی سے کافی پیتے ہیں ان کی خون کی شریانیں لچک دار ہوتی ہیں۔ جن افراد کو فشار خون کا مسئلہ ہو، انہیں کافی کا ستعمال کرنا چاہیے۔ یہ تحقیق یونیو رسٹی آف ایتھنز میں 7سو افراد پر کی گئی۔ جہاں ایک تہائی افراد کی عمر90برس سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔اس تحقیق کو اسٹاک ہوم میں یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کانگریس کے سامنے پیش کیا گیا۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ