سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے حال ہی میں ایک ایسا کیمرا تیار کیا ہے جسے دنیا کا سب سے حساس اور تیز ترین فلکیاتی کیمرہ قرار دیا گیا ہے۔اس کیمرے کو کائنات کی وسعتوں اور اجرام فلکی کے پوشیدہ گوشوں کی تصاویر کھینچنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔اس کیمرے کو کینیڈا کی مونٹریل یو نیورسٹی کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ ایجاد کے سربراہ پی ایچ ڈی فزکس کے طالب علم اولیویر ڈائگل ہیں۔اس کیمرے کی پہلی مارکیٹنگ کیوبک فرم فوٹون نے کی ہے اور اسے سب سے پہلے ناسا نے خریدا ہے اور استعما ل کیا ہے اس کے علاوہ مونٹ میگنیٹک ابزرویٹری نے بھی اسے استعمال کیا ہے۔اس کیمرے کو سی سی ٹی کنٹرولر کے ذریعے تیار کیا گیا ہے جسے فوٹونز گنتی کرتے ہیں۔یہ کنٹرولر 25گیگا بائٹ کے ڈیٹے کو فی سیکنڈ میں کنٹرول کرتاہے ۔برقی سگنلز اس کی امیجری چپ کو کنٹرول کرتے ہیںاور تصاویر کے 500گنا زیادہ درست اور بہتر طور پر محفوظ کرتے ہیں ۔کیمرے میں موجودحساس آلات تصویر کو ہزاروں گنا بہتر طریقے سے پیش کر نے کی صلا حیت رکھتے ہیں اور معمولی سے معمولی فرق بھی نہایت وضاحت سے پیش کرتے ہیں۔ یہ کیمرہ تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈائیگل کا کہنا ہے کہ نیا کیمرہ سال کی بہترین ایجاد ہے اور اسے ہزاروں نوری سال پرے کی تصویریں کھینچنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ناسا اس کے ذریعے حیرت نا ک تصاویر بنا چکا ہے ۔اس سے بنا ئی جا نے والی تصاویر کی شفافیت سے ہم ستا روں اور سیاروں کو زیادہ بہتر طریقے سے سامنے لا نے میں کا میاب ہو جا ئیں گے ۔
دنیا کا حساس فلکیاتی کیمرا تیار
Posted on Aug 12, 2011
سماجی رابطہ