میکسیکو میں 173 فٹ لمبا اور 700 کلو وزنی سینڈوچ تیار کیا گیا ہے۔ لاطینی امریکا میں اس سے بڑا سینڈوچ کبھی نہیں بنایا گیا۔ درجنوں افراد کی مشترکہ محنت سے تیار کیے گئے اس جناتی سینڈوچ میں سینکڑوں کلو مایونیز، گوشت، پیاز سمیت 70 اجزا شامل کیے گئے ہیں۔ لاطینی امریکا کے سب سے بڑے سینڈوچ کی تیاری کا اہتمام میکسیکو سٹی کی انتظامیہ نے کیا تھا تاکہ غیر ملکی فاسٹ فوڈ کے مقابلے میں مقامی سینڈوچ ''ٹارٹا'' کو مقبولیت دی جا سکے۔ تیاری کے بعد سینڈوچ وہاں موجود سینکڑوں لوگوں میں مفت تقسیم کر دیا گیا۔
Posted on Aug 02, 2012
سماجی رابطہ