جاپان میں سائنسدانوں نے ماہر تیراک روبوٹ تیار کر لیا ہے۔ یہ روبوٹ سوئمنگ کرنے والے افراد کو کسی بھی حادثے سے بچانے میں مدد گار ثابت ہو سکے گا۔ ٹوکیو یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر موٹومو کا کہنا ہے کہ یہ انوکھا روبوٹ ساحل پر پیٹرولنگ کے لئے بنا یا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سواما نائیڈ نامی یہ روبوٹ سوئمنگ کرنے والے افراد کو کسی بھی حادثے سے بچانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ اس روبوٹ میں بیس واٹر پروف موٹریں نصب ہیں جو اسے تیرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ یہ روبوٹ فی الحال تو بیک اسٹروک اور فرنٹ کرال میں ماہر ہے لیکن ٹانگوں کا نیا جوڑا ملنے پر یہ بریسٹ اسڑوک میں مہارت کا مظاہرہ کر سکے گا۔
Posted on Aug 01, 2012
سماجی رابطہ