نیپال میں کوہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلہ میں دنیا کی بلند ترین چوٹی پر ویب کیمرہ نصب کر دیا گیا ۔ اس سے سائنسدانوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے پڑنے والے اثرات کا مطالعہ کرنے میں مدد ملے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہ ہمالیہ کی 5675 میٹر بلند چوٹی پر سولر پاور کیمرہ نصب کیا گیا ہے اسے دن کی روشنی میں استعمال کیا جائے گا۔ اس سے پہلے ارجنٹائن میں ریکون کاگو پہاڑی سلسلہ میں 389 میٹر بلندی پر ویب کیم نصب تھی ۔ اس ویب کیم کے ذریعے 8848 میٹر بلند چوٹی مائونٹ ایورسٹ پر موسمی تبدیلیوں کی تصاویر حاصل کی جائیں گی جبکہ ان تصاویر کا موسمیاتی تبدیلیوں کے ماہر تجزیہ کرینگے ۔
Posted on Oct 07, 2011
سماجی رابطہ