ای این ٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ ایئرفون کے ذریعے موسیقی سننے والوں کی سماعت کم ہوکر بہرے پن میں بدل سکتی ہے۔ ایئرفون کے ذریعے بہت اونچی آوازمیں میوزک سننے سے کان کے پردوں پر مرتب ہونے والا ارتعاش ایک خاص نوعیت کی سوزش پیدا کرکے بہرے پن کی راہ ہموار کردیتا ہے۔ جینٹ یونیورسٹی بلجیم میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق ایک گھنٹہمسلسل میوزک سننے سے سوزش کا آغاز شروع ہوسکتاہے۔ رائل نیشنل انسٹی ٹیوٹ فارڈیف پیپل یوکے ڈائریکٹر آف پبلک اینگیجمنٹ ایماء ہیرسن نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ کئی کئی گھنٹے ایئرفون سے میوزک سن رہے ہیں وہ سماعت کی خرابیوں کے خطرے سے دوچارہونے کیلئے تیاررہیں۔ اس تحقیق کے لئے 19سے 28سال کے درمیان 21میوزک سننے والے شہریوں کی سماعت پرتجربات کئے گئے تھے۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ