نئے ٹیسٹ سے بیماری کی تصدیق کرنے میں آٹھ ہفتے تک کا وقت لگ جاتا ہے
برطانیہ کے سائنسدانوں نے ٹی بی کی بیماری کا پتہ لگانے کے لیے ایک ایسا ٹیسٹ تیار کیا ہے جس کے ذریعے محض ایک منٹ میں ٹی بی کے جراثیم کا پتہ لگایا جاسکے گا۔
اس ٹیسٹ کو برطانیہ ہیلتھ پروٹیکشن ایجنسی یعنی ایچ پی اے نے بنایا ہے۔
اس ٹیسٹ کو تیار کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ انسانی جسم میں موجود ٹی بی جراثیم اور ان کے پھیلاؤ کا جڑوں تک پتہ لگا سکتا ہے اور اس کی مدد سے بیمار ی کا علاج اور خطرہ تو کم ہو گا ہی لیکن اس کے پھیلنے سے بھی روکا جا سکے گا۔
عالمی ادارۂ صحت کے مطابق 2008 میں پوری دنیا میں ٹی بی سے ایک سو تین ملین افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس ٹیسٹ میں مریض کا بلغم نمونے کے طور پر لیا جاتا اور اسے تجربہ گاہ میں ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔
اس ٹیسٹ سے بیماری کی تصدیق کرنے میں آٹھ ہفتے کا وقت لگ جاتا ہے لیکن اتنے وقت میں یہ بیماری دوسرے افراد کو لگ جاتی ہے۔
ایچ پی اے کے ڈاکٹر کیتھ آرنلڈ کا کہنا ہے ’یہ ایک نیا ٹیسٹ ہے۔ ہم اس جیناتی نشان کی تلاش کر رہے جو ٹی بی کے جراثیم میں موجود ہیں‘۔
ایک منٹ میں ٹی بی کا ٹیسٹ
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ