ماہر امراض جلد نے دعویٰ کیا ہے کہ سورج کی شعاعیں جھریوں کی اصل وجہ ہیں بہت زیادہ دھوپ سے بچنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر کے جھریوں کے عمل کو طویل عرصہ تک روکا جا سکتاہے ۔یونیورسٹی کالج ہسپتال بیسانیکون فرانس کے ماہرین کی ٹیم نے اپنی نئی تحقیقی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کار اورگھر کی کھڑکی سے سورج کی شعاعیں جب جسم کے مخصوص حصوں پر پڑتی ہیں تو یہ زیادہ خطر ناک ہوتی ہیں۔ ماہرین نے کہاکہ خواتین کی جلد نرم و نازک ہونے کی وجہ سے اس عمل کا زیادہ شکار ہوتی ہیں۔ سورج کی شعاعوں میں''یو وی بی '' نامی شعاعیں جھریوں کی اصل وجہ ہوتی ہیں، جن کو رنگین شیشوں سے بھی نہیں روکا جا سکتا۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ