یورپ میں خواتین کی نسبت مردوں کی شرح اموات زیادہ ہیں ان ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سگریٹ نوشی ہے۔ ٹوبیکو کنٹرول جریدے نے اسکاٹ لینڈ سائنسدانوں کے حوالے سے کہا ہے کہ یورپ کے تیس ممالک کے اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ مردوں کی ہلاکتیں عورتوں سے دگنی ہیں۔ گریٹ نوشی کے سبب سانس کے اعضاء کا کینسر اور عارضہ قلب میں مبتلا ہونا ہے جب کہ شراب نوشی سے جگر تباہ ہوجاتا ہے سگریٹ نوشی اور شراب نوشی سے اموات کی شرح ساٹھ اورچالیس کی ہے۔ سائنس دانوں نے دوہزار پانچ سے یورپ کے تیس ممالک کے اعداد وشمار شامل کیے۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ