ایک کوہ پیما کی کوہ ایورسٹ کی تصاویر سے معلوم ہوا ہے کہ وہاں اسی برس میں بڑی مقدار میں برف پگھلی ہے۔ایسیائی سوسائٹی نیحال ہی میں کوہ ایرسٹ پر اسی مقام پر تصاویر اتوروانے کا بندوبست کیا جہاں سن انیس سو اکیس میں برطانوی کوہ پیما جارج میلوری نے تصاویر کھینچی تھیں۔سوسائٹی کے بیان میں کہا گیا کہ تصاویر ششدر کر دینے والی حقیقت بیان کرتی ہیں کہ ہمالیہ سے برف غائب ہو رہی ہے۔کوہ پیما میلوری کی تصاویر میں ایورسٹ کے شمالی رخ پر بڑے رقبے پر برف پھیلی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔ اسی مقام پر سن دو ہزار دس میں لی گئی تصاویر میں وہاں گلیشیئر رونگبک مرجھا چکی ہے۔ایشیائی سوسائٹی نے کہا کہ برف کم ہونے کے بارے میں یہ انکشاف انتہائی اہم ہے کیونکہ قطبین کے بعد ہمالیہ پر برف کے سب سے بڑے ذخائر ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ گنگا، برہمپترا، سلوین، ایراوادی، میکانگ، یاگزے اور پیلا دریا میں ہمالیہ سے پانی آتا ہے جس پر کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کا دارومدار ہے۔
سماجی رابطہ