سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے خاموشی سے اپنی ای میل سروس بند کردی ہے جس کے ذریعے صارف کو ’@فیس بک ڈاٹ کام‘ کا ای میل ایڈریس ملتا تھا۔
فیس بک نے تین سال قبل ای میل کا آغاز کیا تھا۔
اس ای میل سروس کے بند کیے جانے کے بعد جو ای میل بھی صارف کو بھیجی جائیں گی وہ اس کے اس اکاؤنٹ پر فارورڈ ہو جائیں گی جو صارف نے فیس بک اکاؤنٹ بناتے وقت دیا تھا۔
فیس بک کے ترجمان نے کہا ہے کہ’ہم نے ای میل کی سہولت اس لیے بند کی کہ صارفین یہ ای میل استعمال نہیں کرتے تھے۔‘
اس ای میل کی بندش پر عمل درآمد مارچ سے ہو گا۔
فیس بک نے ای میل سروس نومبر 2010 کو شروع کی تھی۔ اس سروس کو شروع کرنے کا مقصد تھا کہ ای میل، ایس ایم ایس، فیس بک میسیجز ایک ہی ان باکس میں آئیں۔
اس سروس کو 2012 میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ فیس بک نے صارفین کے پروفائل پر دیے گئے ای میل ایڈریس کو خود ہی تبدیل کر کے فیس بک کا ای میل ایڈریس ڈال دیا۔
تاہم تنقید کے بعد فیس بک نے اپنا اقدام واپس لے لیا۔
فیس بک نے ای میل سروس بند کردی
Posted on Feb 26, 2014
سماجی رابطہ