سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بْک کے صارفین کی تعداد 50 کروڑ ہو گئی ہے، یعنی دْنیا میں ہر چودھواں شخص سماجی رابطے کی یہ آن لائن سہولت استعمال کر رہا ہے۔ فیس بْک کے بانی مارک زکر برگ نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ بدھ کی صبح فیس بْک کےباقاعدہ صارفین کی تعداد نصف ارب ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں کے لئے یہ ایک سنگ میل ہے جنہوں نے دنیا بھر میں فیس بک کے فروغ میں کردار ادا کیا۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ