کام کے دوران وقفہ نہ صرف صحت کے لئے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے بلکہ یہ بہتر کام کرنے کی ترغیب بھی دلاتا ہے۔ کیونکہ دورانِ کام تھوڑی تھوڑی دیر پر وقفہ کرتے رہنے سے اسٹرس یا ذہنی دباؤ میں واضح کمی پیدا ہوتی ہے۔ کہتے ہیں مشین بھی کام کرتے کرتے تھک جاتی ہے اور اسے آرام کی ضرورت ہوتیہے۔ انسانی جسم بھی ایک خاص نظام کے تحت کام کرتا ہے، اس لئے اس کے پْرزے بھی کبھی نہ کبھی تھک کربس کر دیتے ہیں۔ یعنی جسم کے جوڑ اور پٹھے بھی ریلیکس یا آرام کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ان کی یہ ضرورت پوری نہ کی جائے تو یہ بطور احتجاج مختلف اقسام کے درد اور بیماریوں کو مدعو کر لیتے ہیں۔ یہ محض جسمانی تھکان ہی کا معاملہ نہیں بلکہ ذہنی یا اعصابی تھکن بھی گوناگوں مسائل کا باعث بنتی ہے۔ خاص طور سے نوکر پیشہ افراد کے لئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کام کے دوران وقفہ انسان کے کام کرنے کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو تقویت دیتا ہے۔ کام کے دوران بریک، یعنی وقفہ، ذہن کو چند لمحوں کے لئے سکون فراہم کرتا ہے۔ یہی نہیں، اس کے فوائد کہیں زیادہ ہیں۔ وقفے کے بعد کام دوبارہ شروع کرنے سے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کہ انسان کو توانائی فراہم کرنے والی بیٹری از سر نو چارج ہو گئی ہو۔ اس طرح انسان اپنے مقررہ کام کو آسانی سے انجام دے سکتا ہے۔کام کے دوران وقفہ کرنے میں یہ سوچ کر جھجک محسوس نہیں ہونی چاہیے کہ ساتھی کیا سوچیں گے۔ جرمن شہر ووپر ٹال کی یونیورسٹی کے پروفیسر اور ماہر نفسیات 'رائنر وی لنڈ' کے بقول جو شخص کام کے دوران اکثروبیشتر وقفے کرتا ہے، اْسے عموماً کاہل سمجھا جاتا ہے۔ ایسے ملازمین کو، جو بغیر وقفہ کام کئے چلے جاتے ہیں، اور یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں وقفے کی ضرورت نہیں، اْنہیں کام اور اْس کی تکمیل کی لگن رکھنے والا تصور کیا جاتا ہے۔ پروفیسر رائنر وی لنڈ کے مطابق ایسے افراد نہ تو اپنے اور نہ ہی اپنے 'باس' کے ساتھ اچھا کر رہے ہوتے ہیں۔ کام کے دوران وقفہ نہ صرف صحت کے لئے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے بلکہ یہ بہتر کام کرنے کی ترغیب بھی دلاتا ہے۔ کیونکہ دورانِ کام تھوڑی تھوڑی دیر پر وقفہ کرتے رہنے سے ا سٹرس یا ذہنی دباؤ میں واضح کمی پیدا ہوتی ہے۔جرمنی کے ایک ادارے کے مطابق وقفہ کرتے رہنے سے کام کے اوقات میں کسی قسم کے حادثے کے رونما ہونے کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہیں۔ اس ادارے کی ایک اہلکار 'ہائکے شامبورٹسکی'کہتی ہیں' وقفے کا یہ مقصد نہیں ہونا چاہیے کہ اپنی سیٹ پر بیٹھے بیٹھے کچھ کھا لیا اور ساتھ ہی انٹر نٹ یا فیس بْک کے ذریعے دوستوں کے ساتھ رابطہ کر لیا، چند ای میلز لکھیں اور پھر سے کام میں لگ گئے۔
کام کے دوران وقفہ ،صحت اور کام دونوں کے لئے مفید
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ