فرانس میں بھی اب الیکٹرک کاروں نے جگہ بنالی ہے جسے شوقین افراد گھنٹوں کی بنیاد پر چلا بھی سکیں گے۔ پیرس کی سڑکوں پر ان دنوں چھیاسٹھ الیکٹرک کاریں چل رہی ہیں جن کی تعداد اگلے سال تک تین ہزار ہوجائے گی۔ چالیس ارب یورو کی مالیت سے شروع کئے جانیوالے آٹو لیب پروگرام میں عوام کو الیکٹرک کاریں کرائے پر دی جائیں گی جس کی ممبرشپ فیس ایک سو چوالیس یورو ہوگی۔ جبکہ اس کار کو آدھے گھنٹے چلانے کا کرایہ صرف پانچ یورو رکھا گیا ہے۔
Posted on Oct 01, 2011
سماجی رابطہ